متھیرا،اریبہ

متھیرا،اریبہ کا بلال مقصود کے جنید پر طنز کا کرارا جواب

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر نے لندن میں عائشہ سیف خان سے شادی نے اپنے گانے سے سامعین کو مسحور کر دیاتھا۔محمدرفیع کے گائے فلم ہم کسی سے کم نہیں کے گانے” کیا ہوا تیرا وعدہ”کا گانا گا کر جنید صفدر نے جہاں سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں اور گلوکاروں نے بھی ان کو خوب داد دی ہے ۔

گلوکار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر فوری تبصرہ کیا کہ جنید صفدر کی شادی میں سجاوٹ ان کے ٹیکس کی رقم سے ہے۔انسٹاگرام گلوکار نے لکھا: "پس منظر میں کچھ پھول میرے ٹیکس کی رقم سے ہو سکتے ہیں۔ لیکن مجھے اس لڑکے کو اس کے گانے کے لیے مکمل نمبر دینا ہوں گے۔ان کے اس ٹویٹ پر
خواتین اداکاروں نے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا

۔اریبہ حبیب اور متھیرا نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنید کے اہل خانہ کے لیے خوشی کا لمحہ ہے اور اسے خراب نہیں کرناچاہیے۔
انہوں نے جنیدکی گانے کی مہارت کو بھی سراہا۔