Kabul airport blast, death toll rises

کابل دھماکےمیں ہلاکتوں کی تعداد90سےتجاوزکرگئی

ویب ڈیسک (کابل)کابل ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 90سےتجاوزکرگئی، ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 90سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 150 افراد زخمی بھی ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حملے کا داعش کو جواب دیا جائے گا، جواب کب اور کس وقت دینا ہے اس کا فیصلہ امریکا کرے گا۔ افغانستان میں اضافی فورسز کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جمعرات کو ہی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے قریب جانے سے منع کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔