Biden announces revenge on terrorists

کابل حملے:جوبائیڈن کادہشت گردوں سےبدلہ لینےکااعلان

ویب ڈیسک (واشنگٹن):امریکی صدرجوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینےکااعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدرجوبائیڈن نے خطاب کیا۔

امریکی صدر نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرآبدیدہ ہوگئے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حملہ آوروں کوہرگزمعاف نہیں کریں گے۔

ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گےکابل دھماکوں میں ہلاک ہونےوالےہمارےہیروزہیں جنہوں نےحملہ کیاوہ اس کی قیمت چکائیں گےاورہم انہیں طاقت سےجواب دیںگے۔

انہوں نےکہا کہ افغانستان میں انخلاکا مشن انتہائی خطرناک ہے،ہماس مشن کوہرحال میں مکمل کریںگےجب کہ وہاں موجودہمارےکمانڈرانخلاکےمشن کی تکمیل کےلیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  ‏شانگلہ، چینی باشندوں کی گاڑی پر دہشتگرد حملہ، 6 افراد جاں بحق

جوبائیڈن کاکہنا تھاکہ داعش کےدہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتےامریکی ہیروزنےاچھے مقصد کےلیےاپنی جان دی ۔

انہوں نےکہا کہ ہم دہشتگردوں سےخوف زدہ نہیں ہوں گےبلکہ اپنامقصد حاصل کریںگےاورتمام امریکیوں اوراتحادیوں کاانخلامکمل کریںگے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ اپنےمقصد کے حصول کےلیےدرکارہرقدم اٹھائیں گےجس طرح طےکیا ہےانخلا کامشن مکمل کریںگے

انہوں کاکہناتھاکہ افغان فورسز کا 11 دن میں ہی ہتھیارڈال دینا،طالبان کےلیےفائدہ مندرہالہٰذا افغانستان میں مزیدامریکی فوجی بھیجنےپڑے توبھیجیں گے۔

صدرنے کہاکہ مقررہ وقت میں زیادہ سےزیادہ امریکیوں کےانخلاکی کوشش کریں گےانخلا کی ڈیڈلائن کےبعد رہ جانےوالوں کونکالنےکی پوری کوشش کریں گےافغانستان سےنکلنےوالوں کوہرسہولت فراہم کریںگے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

انہوں نےکہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں طالبان کیسےایئرپورٹ کوکھلارکھیں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدرنے طالبان سےمعاہدہ کیا تھامئی تک افغانستان سےامریکی فوجیوں کونکال لیں گےتاہم انخلاکی تاریخ میں توسیع نہیں کرناچاہتےجب کہ طالبان سے معاہدہ ہوا تھا وہ امریکیوں پرحملہ نہیں کریںگے۔

انہوں واضح کردیا کہ کہ افغانستان میں داعش اورطالبان کےگٹھ جوڑکے شواہد نہیں ملے لہٰذا وقت آگیا کہ 20سال سےجاری طویل جنگ کو ختم کیاجائے۔