The gates of Peshawar's historic park are closed to tik tokers

پشاور کے تاریخی پارک میں ٹک ٹاک بنانے کیلئے نئی شرائط عائد

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور کے تحصیل گور گٹھری پارک میں بغیر اجازت ویڈیو پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی کے مطابق میوزیم اور کسی بھی آثار قدیمہ کی ویڈیو یا ٹک ٹاک بنانے کے لئے فیس وصول کی جائے گی یہ فیصلہ تاریخی مقامات کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ٹک ٹاکرز نے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچایا تھا غفلت برتنے پر ہم نے اپنے اہلکار کو معطل کردیا۔





اس سے پہلے پنجاب حکومت نے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی صوبے بھر کے تمام پارکس میں ویڈیوز بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

رپوٹ کے مطابق سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے کے لیے پہلے اجازت نامے کی درخواست اور اسکپرٹ پارک انتظامیہ کو جمع کروانا ہوگا۔