Extension of judicial remand of Usman Mirza

عثمان مرزا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آبادکےسیکٹرای الیون میں لڑکالڑکی پرتشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگرملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں مجسٹریٹ میاں محمداظہرندیم نےسیکٹرای الیون میں لڑکےاورلڑکی پرتشددکرنےسے متعلق کیس کےمرکزی ملزم عثمان مرزاسمیت دیگرملزمان کوجوڈیشل ریمانڈمکمل ہونےپراڈیالہ جیل سےبخشی خانہ لایاگیا۔

مزید پڑھیں:  حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی امیدوار زمرک خان اچکزئی کامیاب
مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ

ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں روبکارکےذریعےعدالت میں حاضری لگائی گئی ۔

عدالت نےعثمان مرزاسمیت دیگرملزمان کےجوڈیشلریمانڈمیں توسیع کردی اورملزمان کو10ستمبر کودوبارہ پیش کرنےکاحکم جاری کیا۔