Security alert on Pak-Afghan border

پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی الرٹ کر دی گئی

ویب ڈیسک :افغانستان کےدارالحکومت کابل میں بم دھماکوں کےبعد پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔

لیویز حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آنے جانےوالوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہےجبکہ باب دوستی سےپیدل آمدورفت اورتجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان میں حالات کےپیش نظرسرحد پرسیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہےاس کےعلاوہ اندرون ملک جانےوالی قومی شاہراہ کی چیک پوسٹوں پربھی سخت چیکنگ جاری ہے۔

واضح رہےکابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو کو ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجی سمیت 90 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی الرٹ کر دی گئی” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں