returned home from the West Indies

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز مکمل کرنے کےبعد شاہین جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےاسکواڈ میں بابراعظم ،عابدعلی، عمران بٹ ،فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی شامل تھےجبکہ ٹیم مینجمنٹ کےاراکین بھی کھلاڑیوں کےہمراہ وطن واپس پہنچے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سےکامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سےبرابر رہی۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل یاسرشاہ اورنسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آسکے جبکہ فاسٹ بولرمحمد عباس اورسینیئر بلے باز اظہرعلی انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کھیلیں گےاس لیےوہ دونوں لندن میں ہی رکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اسکواڈ کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے وہ جمیکا میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں اور دس دن تک وہیں رہیں گے۔