Terrible fire in Karachi, 15 workers killed

کراچی میں خوفناک آتشزدگی،15مزدورجاں بحق

ویب ڈیسک (کراچی)کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے15مزدورجاں بحق جب کہ فائربریگیڈ کے2 اہلکارزخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق کراچی کےعلاقےمہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

واقعےکی اطلاع ملتےہی فائربریگیڈ کا عملہ فیکٹری پہنچ گیااورآگ بجھانےکےلیےامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم آگ اس قدرشدید تھی کہ فائربریگیڈ حکام نےآگ کوتیسرے درجے کی قراردیتےہوئےشہربھرسےفائرٹینڈرزکوطلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

فائربریگیڈ حکام کےمطابق فیکٹری کےاندرمتعدد مزدوروں کےپھنسےہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فیکٹری کےاندردھواں بھر جانے کے باعث مزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہےاس لئےفیکٹری کی دیواریں گرانےکی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سےاب تک 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے 2 دم توڑ چکےہیں، فیکٹری میں دھویں کےباعث اندرجاناممکن نہیں جب کہ 2 فائرفائٹرز بھی کارروائی کے دوران عمارت سےگرنےسےشدیدزخمی ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکورنگی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کرنے اور زخمیوں کا علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔