AHSAN KHAN

احسن خان کاکابل دھماکوں میں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارِافسوس

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی میزبان و اداکار احسن خان نے کابل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

احسن خان نے ٹوئٹر پرکابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کابل کے مختلف ہسپتالوں کے اعداد و شمار میں آج کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں 43 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’50 سے زائد کی حالت نازک ہے اور یہ بہت افسوسناک ہے‘

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی ہیں۔