ابڑھتی کشیدگی

بڑھتی کشیدگی اوربحران کے سبب 5لاکھ افغانیوں کے ہجرت کاامکان،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ا قوام متحدہ کے ڈپٹی کمشنر برائے مہاجرین کیلی کلیمنٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضےکہ بعد بڑھتی کشیدگی اور بحران کے سبب 5لاکھ لوگ ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیلی کلیمنٹس نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے سرحدیں کھلی رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے ایک پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات دن بد ن خراب ہوتے جارہے ہیں ،جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر افغانیوں کے نکل مکانی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہم تقریباً 5لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور