Nawaz Sharif decides to return pakistan

نواز شریف کاوطن واپسی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ( نواز )کے سپریم لیڈر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے اور پی ایم ایل این کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف کے پوتے جنید صفدر کی شادی عاشورہ کےفورابعد کی گئی تھی تاکہ وہ اپنی واپسی کے منصوبوں کو حتمی شکل دے سکیں۔ جنید صدف اورعائشہ سیف کچھ عرصے قبل منگنی کر چکے تھےلیکن ان کی شادی کی تاریخ کےبارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

ذرائع کا دعوی ہے کہ نواز شریف نے دولہا کی والدہ مریم نواز کی غیر موجودگی میں ذاتی طور پر تقریب کی نگرانی پر اصرار کیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کیلئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی نواز شریف کا فیصلہ تھا کہ مریم نواز شادی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی حکومت سے ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں لیں گی دریں اثنا،مسلم لیگ (ن)کےبیشتررہنما نوازشریف کی وطن واپسی سے لاعلم ہیں تاہم بعض رہنما ان کی متوقع وطن واپسی کے بارے میں جانتے ہیں۔