MALAKAND FIRING

بدبخت بیٹے نے باپ اوربیوی کےخون سے ہاتھ رنگ لئے

ویب ڈیسک (مالاکنڈ)درگئی کے علاقہ خرکی میں بیٹے نے اپنے باپ اور بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

ملزم علی اکبر نے اپنے باپ اور بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی نعشیں درگئی ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں،وجہ عداوت گھریلو جھگڑے بتائے جاتے ہیں.

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ایک ہفتہ قبل قاتل علی اکبر کے خلاف درگئی تھانہ میں رپورٹ درج کی تھی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جو حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوا.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے