corona virus situation in pakistan

کورونا منہ زور،ملک میں مزید 120ہلاکتیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے مزید 120 افرادجان کی بازی ہارگئے۔ ملک بھرمیں کوروناکےباعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کےاعداد وشمار کےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس کےمزید 4 ہزار 191 کیسزسامنےآئےہیں،مزید 120افراد اس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے.جبکہ 3 ہزار 848 مریض شفایاب ہوگئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

پاکستان بھر میں کوروناوائرس کےاب تک 25 ہزار 535 مریض انتقال کر چکےہیں جبکہ اس موذی وائرس کےکُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوچکی ہے۔

ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 107 مریض زیرِ علاج ہیں،جن میں سے 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض اب تک اس بیماری سےشفایاب ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیئے گئےجبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کیئے جاچکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 11 لاکھ 1 ہزار 973 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،جبکہ اب تک کُل 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔