Corona booster vaccine charges set

بیرون ممالک جانےوالوں کیلئےویکسین کی بوسٹرڈوز کی قیمت مقرر

ویب ڈِسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے قیمت مقرر کر دیے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹرڈوز کےلیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا جبکہ بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔