Manal Khan and Ahsan's wedding

منال خان اور احسن کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا، دونوں آئندہ ماہ دس تاریخ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کا کارڈ احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنایا، جس میں بتایا گیا کہ ان کی شادی کی تقریب منال خان سے 10 ستمبر 2021 کو طے پائی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق

شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔‘

پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔‘

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں،بلوچستان میں مزید2روز کیلئے سکولز بند

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے احسن محسن اکرام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار ہماری شادی ہو ہی رہی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار جوڑی نے 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کراچی میں منگنی کی تھی۔