Sonakshi Sinha offered marriage on social media

سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک (ممبٔی) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پرزیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اکثر مختلف سرگرمیوں کےذریعے اپنےمداحوں کیساتھ رابطےمیں نظرآتی ہیں۔

سوناکشی اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئےاسٹوری میں سوال و جواب کاسیشن رکھتی ہیں جس میں مداح اپنی مرضی کےسوال پوچھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اب حال ہی میں سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کیلئے ’Ask me anything کےنام سےایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں جہاں صارفین نےسوناکشی سنہاسےاُنکے پراجیکٹس اور اُن کی فٹنس کےحوالےسےسوالاتکیےتو وہیں ایک صارف نےشادی کی پیشکش کی۔

صارف نےسوناکشی سنہا سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

صارف کی پیشکش پرسوناکشی سنہا نےکہا کہ ’وہ فی الحال انسٹاگرام پر شادی کی کوئی پیشکش قبول نہیں کررہیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جہیز سے متعلق فلم میں جلد اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔