Taliban Spokesman M.Naeem

جلد حکومت کا اعلان کریں گے،ترجمان طالبان کی مشرق ٹی وی سے گفتگو

ویب ڈیسک :قطر میں طالبان سیاسی دفتر کےترجمان ڈاکٹرمحمد نعیم نےکہا ہے کہ امارت اسلامی نے دو ہفتوں میں پورے ملک کاکنٹرول سنبھال لیاہے ،حکومت کےقیام کےحوالے سےکوششیں اورمشاورت جاری ہے،بہت جلد طالبان حکومت کااعلان کریں گے۔

چاہتےہیں افغان عوام دیگر ممالک کے لوگوں کی طرح ترقی کریں، عالمی برادری دوبارہ آباد کاری میں افغانستان کی مدد کرے ۔وہ قطر سے مشرق ٹی وی کےساتھ خصوصی گفتگو کررہے تھے۔


طالبا ن سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نےکہا کہ کسی کےداخلی امورمیں مداخلت کریںگے اورنہ کسی کو مداخلت کی اجازت دیںگے،اسی طرح اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کیخلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔


انہوں نےکہا کہ افغان عوام ہمارےساتھ ہیں اس وقت مشکلات ضرورہیں لیکن جلدان مشکلات پرقابوپالیاجائےگا۔ہم اپنےداخلی اموراورمسائل خودحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،امریکہ سمیت کسی کی بھی داخلی امورمیں مدد کی ضرورت نہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ


انہوں نےکہا کہ افغانستان میں کہیں بھی لڑائی نہیں ہوئی تمام صوبے مذاکرات کےذریعے ہمارےحوالے کئےگئے۔ پنج شیر کامسئلہ بھی بات چیت کے ذریعےحل کرناچاہتےہیں ۔ملک میں امن و امان کا قیام ترجیح ہےکسی کو ملک میں بدامنی پھیلانےکی اجازت نہیں دینگے ۔


انہوں نےکہا کہ کابل میں اتنی جلدی تبدیلی غیر متوقع تھی تاہم عوام سمجھ چکے ہیں اب جنگ ختم ہوچکی۔ اب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مل کرکام کرناہوگا۔جس کے لئے پہلے ہی تمام لوگوں کیلئے عام معافی کا اعلان کرچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف


ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ اگر کسی اورملک میں اتنی بڑی تبدیلی آتی تووہاں 3مہینےایمرجنسی لگ جاتی تاہم طالبان نے ایک دن بھی ایمرجنسی نہیں لگائی۔ طالبات اسکول اور مدارس جارہی ہیں کسی پرپابندی نہیں ۔خواتین کواسلامی تعلیمات کےمطابق تمام حقوق دیںگے ۔


انہوں نےکہا کہ کوئی بھی افغانی باہر جانےکی کوشش نہ کرے بلکہ اپنے ملک میں رہ کراپناملک آباد کرے ۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم افغانیوں کو بھی افغانستان واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ان ہی کاہے وہ افغانستان واپس آکر ملکی ترقی میں اپنا کرادرادا کریں ۔