Pakistani actress says goodbye to showbiz

معروف پاکستانی اداکارہ نےشوبزکوخیرباد کہ دیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے کیا شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا۔

صنم چوہدری نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سےاپنی تمام تصاویرہٹالی ہیں جس کےبعد کہاجارہا ہےکہ انہوں نےشوبزسے کنارہ کشی اختیارکر لی ہے۔

گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اورمجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔اداکارہ نےفیصلےکےمتعلق توکوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کےبعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویراپنےاکاؤنٹ سےڈیلیٹ کردی ہیں۔

اب مداحوں کی جانب سےقیاس کیاجارہا ہےکہ اداکارہ نےشوبز انڈسٹری سےکنارہ کشی اختیارکرکےاللہ کی راہ پرچلنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکارسومی چوہان سےرشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔