US ARMY

انخلا کا امریکی آپریشن بھی تکمیل کے قریب ،آج مکمل ہونے کاامکان

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے عمل کا سلسلہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور امریکی افواج کی جانب سے کابل ایئرپورٹ میں موجود ہزار سے سے زیادہ شہریوں کو لے جانے والی آخری پروازآج اتوار کو روانہ ہو جائے گی۔

ایک سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ آپریشن کے اختتام کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر قائم ہیں۔سکیورٹی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ حکام کی پوری کوشش ہے کہ ہر غیر ملکی شہری اور وہ جو خطرات کا شکار ہیں انھیں نکال لیا جائے اور اس کے بعد فوجییوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی اہلکار نے روئٹرز کو ہفتے کو بتایا تھا کہ اب ایئرپورٹ پر چار ہزار سے کم فوجی رہ گئے ہیں۔