Rain forecast in kpk

صوبےکےاکثراضلاع میں تیزہوائوں کےساتھ بارش کی پیشن گوئی

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ملاکنڈ ،ہزارہ،پشاور اور بنوں ڈویژن میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ میں 35 ملی میٹر، دیر اپر میں 33، کالام میں 3 اور کوہاٹ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔