arreste

خزانہ میں اپنی عدالت لگانےوالوں کوپولیس نے گرفتارکرلیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکے تھانہ خزانہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے تین نوجوانوں کو چوری کے شعبے میں الٹا لٹکا دیا گیا۔

اپنی عدالت لگانے والوں کی یہ کارروائی جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی جس کے بعد آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

آئی جی معظم جا انصاری نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں پولیس کو اطلاع کر دیتے ۔غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے جو بھی ملوث ہے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں افرادکو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، افضل خان کالج کے طلبہ کا روڈ بندش کیخلاف احتجاجی مطاہرہ