Angelina Jolie

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر سب کے ریکارڈ توڑ دیئے

ویب ڈیسک :امریکی اداکارہ ، فلمساز اور اینجلینا جولی نےانسٹاگرام پرآتے ہی سب کےریکارڈ توڑ دئیے ۔

ہالی ووڈ اکارہ کی جانب سے صرف تین پوسٹوں کے بعد ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد10 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے ۔

اداکارہ نے 20 اگست کو انسٹاگرام جائن کیاتھااور صرف ایک گھنٹے میں ان کے 1.7 ملین سے زیادہ فالوورز ہو گئے تھےجس کےبعد انسٹاگرام پرایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ فالوورزکےگزشتہ تمام ریکارڈ انہوں نے توڑدئےتھے جن میں ہالی ووڈ اسٹار جینیفر اینسٹن کا ریکارڈ بھی شامل تھا۔