Ronaldo

میسی کے بعد رونالڈو نے بھی ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک: بارسلونا کولیونل میسی کے چھوڑ جانے کےایک مہینے سے بھی کم عرصے بعد،کرسٹیانو رونالڈونے بھی فٹ بال کی دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے ۔

36 سالہ اسٹارفٹ بالرمانچسٹر یونائیٹڈ میں دوبارہ شامل ہونے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

رونالڈو کےنئےمعاہدے کی شرائط نامعلوم ہیں ،حالانکہ معاہدے سےواقف ذرائع نےکہا ہےکہ کچھ تفصیلات کوابھی تک حتمی شکل دی جا رہی ہے اوررونالڈو اگلے دو سیزن کےلیےدستخط کرنےکے لیے تیار ہیں۔ رونالڈو تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سےایک ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

فوربز کے اندازوں کے مطابق گزشتہ سال ان کی 105 ملین ڈالر کی سالانہ کمائی نے انہیں 1 بلین ڈالرکمانے والا پہلا فٹ بال کھلاڑی بنایا۔ میسی نے صرف چند ماہ بعد یہ ہدف حاصل کیا اور دونوں حریف اس سنگ میل تک پہنچنے والے واحد کھلاڑی بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق