کابل میں رہائشی

کابل میں رہائشی عمارت پرراکٹ حملہ،2افراد ہلاک 3زخمی

ویب ڈیسک: افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مغربی علاقے خواجہ بغرا میں رہائشی عمارت پر راکٹ حملہ ہوا جس میں 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ۔ یاد رہے کہ اپنے ایک حالیہ بیان میں امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران افغانستان میں یہ دوسرا حملہ ہے،دو روز قبل ہونے والے خود کش حملے میں 13امریکی فوجیوں اور 2برطانیوی شہر یوں سمیت170سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے جس کی زمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔ تاہم اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید