Actor Yasir Hussain's new movie poster came out

اداکار یاسر حسین کی نئی فلم کا پوسٹر منظرِ عام پر آگیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی اداکار یاسرحسین نےاپنی آئندہ آنےوالی فیچر فلم "جاوید اقبال: دی انٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر” کاپوسٹرجاری کردیا۔

خیال رہے کہ اس فلم میں یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل شخص کا مرکزی کردارادا کررہےہیں۔

اداکارنےاپنےانسٹاگرام پرفلم جاوید اقبال کا پہلا پوسٹرشیئر کیا اور اعلان کیا کہ یہ فلم جلد ہی سینما پر جاری کردی جائیگی۔

ان کی اہلیہ اوراداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہرکی آنے والی فلم کے حوالےسے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

واضح رہےفلم کی کہانی پاکستان کےبدنام زمانہ سیریل کلرجاوید اقبال کےگردگھومتی ہےجس نے 1998 سے 1999 کےدوران لاہور میں 100 سےزائد بچوں کونہ صرف جنسی طورپرہراساں کیاتھا بلکہ انہیں مارکربچوں کی نعشوں کےٹکڑوں کو تیزاب میں گلاکردریابردکردیاتھا۔

دوسری جانب اگربات کی جائے 100 سےزائد بچوں کو بےدردی سے قتل کرکےان کی لاشوں کوتیزاب میں ڈال کرگلانےوالےقاتل جاوید اقبال کی تو 16 مارچ 2000 کو عدالت نےاسے 100 بارسزائےموت کاحکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ مجرم اوراسکےساتھی کوبچوں کےورثا کےسامنےاسی زنجیرسے پھانسی دی جائےجس سےوہ بچوں کاگلاگھونٹتاتھا۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

اس کےبعدانکی نعشوں کےٹکڑے بھی اسی طرح تیزاب کےڈرم میں ڈالےجائیں جیسے وہ بچوں کی نعشوں کےٹکڑےڈالتاتھا۔

لیکن اس کی نوبت نہیں آئی کیونکہ گرفتاری کےدو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اوراسکااساتھی لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائےگئے۔