Vegetable prices rise in peshawer

سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں ۔

انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکامدکھائی دےرہی ہے ۔شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے20 روپےکاخودساختہ اضافہ کیاگیاہےشہرکی تمام مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامہ نظراندازکردیا گیا ہےجبکہ انتظامیہ میدان سےغائب ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

شہرمیں بھنڈی،پیاز،ٹماٹر،آلو، توری کوسرکاری نرخ سے10سے 20 روپےزیادہ میں فروخت کیاجارہاہے۔شہر میں آلو فی کلو 50 کی بجائے 60 روپے، بنڈی 60 کی بجائے 70،کدو 40 کی جگہ 60 روپےفی کلو،مٹر250 روپےفی کلو،ادرک 400،لہسن 300 فی کلومیں فروخت ہورہےہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز

شہریوں نے قیمتیں کنٹرول کرنےکیلئےسخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیاہے ۔