increasing rape cases

سزائے موت کا خوف بھی زیادتی کے واقعات میں اضافہ نہ روک سکا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):گزشتہ سال موٹروے پرپیش آنےوالےخاتون کے ساتھ جنسی زیادتی واقعہ میں ملوث ملزمان کو سزائے موت ملنے کے بعدبھی ملک میں زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی ۔

گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر رواں سال اگست تک 873جنسی زیادتی واقعات کے کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں 63متاثرین کی اس قبیح عمل کے دوران جان بھی لی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار

ایک رپورٹ کےمطابق سب سے ذیادہ کیسز پنجاب میں 781،سندھ میں 51،خیبر پختونخوا میں 19جبکہ اسلام آباد میں 13کیس رپورٹ ہوئے ۔

جنسی ذیادتی کے واقعات میں سب سے زیادہ متاثرین بچے ہیں اس عرصے کے دوران573نا بالغ بچوں کو نہ صرف ہوس کا نشانہ بنایا گیا بلکہ متعدد کی جان بھی لی گئی۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

علاوہ ازیں 296بالغ افراد جبکہ 4خواجہ سرائوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔