بٹ گرام میں آسمانی بجلی

بٹ گرام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،4زخمی

ویب ڈیسک :بٹ گرام کے علاقہ آلائی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور4 شدید زخمی ہو گئے ۔آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ آلائی کے نواحی علاقہ دمتئی میں گھاس کی کٹائی کے دوران پیش آیا۔چاروں زخمیوں اور نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال میں ہلڑ بازی مچائی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری