شلپا شیٹھی شوہر سےالگ ہو رہی ہیں۔۔۔۔؟

ویب ڈیسک (ممبئی)راج کندرا کی گرفتاری کےبعد اب خبریں آرہی ہیں کہ شلپاشیٹھی جلدہی ایک بڑافیصلہ کرنےوالی ہیں۔شلپا شیٹھی راج کندراکاگھرچھوڑان سےالگ ہونےکاسوچ رہی ہیں۔شلپا کےشوہر راج کندرااس وقت حراست میں ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کےمطابق شلپا اپنے دو بچوں کےساتھ الگ رہنےکامنصوبہ بنارہی ہے۔

ویب سائٹ کےمطابق اداکارہ کےدوست کاکہنا ہےکہ راج کندراکی مشکلات کم ہونےکےبجائےبڑھ رہی ہیں۔ شلپا کومعلوم نہیں تھا کہ راج کی کمائی غیراخلاقی فلموں سےآرہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، شلپا اپنے بچوں کو راج کی غلط طریقے سے کمائی گئی رقم سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ وہ راج کی کمائی کو استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اپنے پیسوں سےبچوں کی پرورش کرے گی جو کہ وہ ریئلٹی شوزسے کماتی ہے اوراب وہ مزید فلموں میں کام کرے گی۔

یہ خبربھی ہےکہ فلم سازانوراگ باسواورپریادرشن نے شلپا سےوعدہ کیا ہے کہ وہ اسے کام دیں گے۔اگرراج طویل عرصے تک حراست میں رہے تو اداکارہ کو زیادہ پریشانیوں کاسامنانہیں کرناپڑےگا۔