US completes Afghanistan troop withdrawal to end 20-year

طویل ترین جنگ کاآج امریکی شکست کےساتھ اختتام ،طالبان کا جشن

ویب ڈیسک(کابل)آج 31 اگست کو تقریباً دو دہائی تک جاری رہنے والی امریکہ کی طویل ترین جنگ اپنےاختتام کوپہنچ گئی۔

یہ جنگ امریکی شکست اورطالبان کی فتح کےساتھ ختم ہورہی ہے ۔

امریکانےنائن الیون حملوں کےبعدافغانستان پرچڑھائی کی تھی مگر20سال تک دنیاکی جدیدترین ٹیکنالوجی اورانتہائی تربیت یافتہ افواج کےذریعے بھی افغانستان کے پیدل جنگجوئوں کوشکست نہ دی جاسکی ۔

امریکا کی طویل ترین جنگ میں تقریباً 50 ہزارافغان شہری، 2500 امریکی فوجی ، 66 ہزار افغان فوجی اورپولیس اہلکار، 45 برطانوی فوجی اور 50 ہزار طالبان ودیگرامریکا مخالف جنگجو ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

افغان جنگ کی نگرانی 4 امریکی صدور نے کی جبکہ اس پرایک اندازے کےمطابق 2 کھرب ڈالر کےاخراجات آئے۔

جنگی اخراجات پورےکرنےکےلیے قرض کی مد میں لی گئی بیشتررقم پرامریکا کی کئی نسلوں کوسودکی مد میں 6 کھرب ڈالرزادا کرنےہوںگے ۔

پینٹا گون نے بھی امریکا کا افغانستان سے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

طالبان نےکابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ورے افغانستان پرکنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔ اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔