corona virus situation in pakistan

کورونانےمزید 118 افرادکوموت کی وادی میں دھکیل دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان
مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی ہے۔