CTD operation in Mastung kills 11 terrorists

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ،11 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک (کوئٹہ): سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نےمستونگ میں کارروائی کےدوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنےکادعویٰ کیاہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کےمطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہےجس میں دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ ہوا،نتیجے میں گیارہ دہشت گردہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ