Princess Diana's 24th Anniversry

شہزادی ڈیانا کو دنیا سےرخصت ہوئے 24 برس بیت گئے

ویب ڈیسک (لندن)کروڑوں دلوں پرراج کرنےوالی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کودنیا چھوڑے 24 برس بیت گئے،شخصیت کاسحرآج بھی برقرارہے۔

1981 میں شہزادہ چارلس سےشادی کےبعد لیڈی ڈیاناراتوں رات مشہورہوئیں اوراپنی دلکش شخصیت کےباعث وہ برطانوی شہزادی کےبجائے ایک عالمی سلیبرٹی بن گئیں۔

ڈیانا کی شہرت کاسورج برطانوی شہزادہ چارلس سےمنگنی کےبعد طلوع ہوااورپھرشادی سےشاہی سفرکاآغازکیاتو لوگوں نےاسےخوشیوں اورخوابوں کےسفر سےتعبیرکیاجسکےبعد2 بیٹوں شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی۔

شہزادی ڈیانااپنی ازدواجی زندگی کوکامیابی سےہمکنارنہ کرپائیں دونوں کی زندگی میں کمیلاپارکر،جیمز گبلی،جیمز ہیوئیٹ اورلیگی بورک جیسےرقابت دارآئے اور16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں پہلی بار مشترکہ مشاعرے کا انعقاد

ڈیانانےبرطانوی نشریاتی ادارے کو دئیےگئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کااعتراف بھی کیا۔

انہوں نےاپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سےدل برداشتہ ہوکرخودکوفلاحی سرگرمیوں میں مصروف کرلیا۔

ڈیانا کی زندگی کی طرح موت بھی میڈیا کیلیےسب سے بڑی خبربن گئی 31 اگست 1997 کوڈیاناپیرس کےہوٹل سےاپنےدوست دودی الفائدکےساتھ روانہ ہوئی۔

ڈیانامنزل تک نہ پہنچ سکی جب ان کی گاڑی ایک خطرناک حادثےکاشکارہوکرمکمل طورپرتباہ ہوگئی،

حادثےمیں شہزادی کیساتھ انکےدوست بھی جان کی بازی ہارگئے۔

ڈیانا کی آخری رسومات کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔

ان کی مقبولیت کااندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہےکہ دنیا میں سب سےزیادہ تصاوی لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

ڈیاناکی عالمی سطح پرمقبولیت کابڑاسبب انکی خوبصورت شخصیت تھی اورطلاق کےبعدبھی انکی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔

طلاق کےبعدانکےایک مصری ارب پتی اورپاکستانی ڈاکٹرکیساتھ دوستی کی خبریں بھی سامنےآتی رہیں تاہم اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کروڑوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کودنیا سےرخصت ہوئے 24 برس بیت گئے۔

شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سواکسٹھ کوبرطانیہ میں پیدا ہوئیں اورانہیں ہمیشہ سےہی فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔شہزادی ڈیانا فلاحی کاموں کے سلسلےمیں پاکستان بھی آئیں۔