Nawaz Sharif will return home soon, Maryam Nawaz

نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے،مریم نواز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ نوازشریف جلدوطن واپس آئیں گےشہباز شریف نےقومی حکومت نہیں قومی مفاہمت کی بات کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایوان فیلڈ کیس کی سماعت کےبعد احاطہ عدالت میں صحافیوں سےبات کرتےہوئےان کاکہناتھا کہ حکمراں جماعت سےمفاہمت تودورکی بات،ان سےبات بھی نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف

انہوں نےکہا کہ حکومت کاراستہ اورآئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کےلیےبنائےگئےمنصوبوں کوروکناہی اس وقت سب سےاہم مسئلہ ہے۔

حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ سےمتعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ تو کارکردگی رپورٹ ہی نہیں ہے بلکہ اسے تباہی اور بربادی رپورٹ کہناچاہئے ۔

انہوں نےکہا کہ گزشتہ تین برسوں میں آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی ہے، کسی نے سنا کےبجلی کےبل کم ہوگئےہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آصفہ بھٹو حلف اٹھائیں گی

مریم نواز نےریپ کےکیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں لاقانیت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کی شادی میں شرکت نہیں کرسکی۔