83 billion in weapons fell into the hands of the Taliban

83ارب ڈالر کےہتھیار طالبان کے ہاتھ لگنا مبالغہ ہے،واشنگٹن پوسٹ

ویب ڈیسک(واشنگٹن )واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کےمطابق طالبان کیجانب سے83ارب ڈالرکےامریکی ہتھیاروں پر قبضے کی خبریں مبالغہ آمیزہیں تاہم ساتھ ہی اخبارنےسابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےحوالےسےکہاہےکہ: "تمام سامان فوری طور پرامریکہ کوواپس کرنےکامطالبہ کیاجانا چاہیےاور اس میں 85بلین ڈالر کی ہر پائی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

اخبار کےمطابق” "83 بلین ڈالرکی رقم افغان فوج اورپولیس کوتربیت دینے، لیس کرنےاوران کےلئےدفاتربنانے پرخرچ کی گئی او ہتھیاربھی اس کاصرف ایک حصہ ہیں۔

اخبارلکھتا ہےکہ "اس وقتکوئی بھی ان آلات کی قیمت نہیں جانتاجو طالبان نےضبط کیے۔82.9 بلین ڈالرکاتخمینہ 30 جولائی کی سہ ماہی رپورٹ میں انسپکٹرجنرل برائےافغانستان کیجانب سے2001 میں امریکی حملےکےبعد سےافغانستان سیکورٹی فورسزفنڈ نگ پراٹھنےوالےتمام اخراجات کےلیےکیاگیاتھا اوراسی تخمینےکوطالبان کی جانب سےقبضہ کئےگئےامریکی ہتھیاروں پر لاگوکردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا