smar bilour

ووٹنگ مشینوں کومسترد کرتے ہیں،ثمر بلور

ویب ڈیسک (پشاور)عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلورنےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کومسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ ان کےمشین بارےدعوے زبانی جمع خرچ کےعلاوہ کچھ نہیں۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے ثمربلورکا کہنا تھاکہ الیکشن کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مشینوں سے الیکشن کرانے والےپھرسےدھاندلی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔غریب ملک کو حکمران پہلے ہی یہ قرضوں میں ڈبوچکے ہیں،ای وی ایم سسٹم استعمال کرنےوالےممالک کے حالات اورطریقہ کارکوبھی پہلےدیکھ لیں۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

انہوں نےالزام لگایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پرصوبائی وزراءاثراندازہورہےہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں پارٹی پیغام پہنچانے سے روک دیاجبکہ صوبائی وزراء وہاں ترقیاتی کاموں کا لالچ دیتے پھر رہے ہیں، انہیں کون روکے گا؟