نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز

نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریزکےلیے20رکنی اسکواڈکااعلان

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،جس میں شامل تمام کھیلاڑیوں کی پہلی کووڈ ٹیسٹنگ 5 ستمبر کو ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 3ون ڈ ے اور 5ٹی ٹوئنٹی میچیزپرمشتمل سیریز کھیلنے کے لئے 18سال بعد 11 ستمبرکو پاکستان پہنچے گی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ این سی او سی نے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق بابر اعظم (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان)،جبکہ دیگرکھیلاڑیوں میں عبداللہ شفیق،امام الحق،حارث روف،حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ، محمد حسنین، محمد نواز، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے پر محمد وسیم جونیئر، زاہد محمود، شاہنواز دھانی، اور محمد حارث کو بھی قومی ون ڈےا سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد