پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

سوشل میڈیا پر سید علی گیلانی کوخراج تحسین ،پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیرمیں حریت پسندی کی علامت سید علی گیلانی پاکستان کی محبت میں سرشار تھے۔ بدھ کی شام ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پاکستان میں تب سے اب تک ٹویٹرپران کے نام سے ٹرینڈ چل رہا ہے۔

جس پر ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے سید علی گیلانی اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جن میں پاکستان کے صدر،وزیراعظم ،آرمی چیف،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی شامل ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سمیت عام صارفین بھی سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لئے طویل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا

اس حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” اس بہادر شخص نے ہمیشہ یہ نعرہ لگایا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ۔پاکستان سے بے لوث محبت کرنے والے اس عظیم انسان کو پاکستان کے ایک سابقہ حکمران نے پاگل بڈھا قرار دیابعد کے حکمران بھی گیلانی صاحب سے اکثر ناراض رہتے تھے لیکن پاکستان کے عوام کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

”ایک اور معروف صحافی اورلکھاری وسی بابا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ علی گیلانی کے ایک پرجوش خطاب کی ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”سید علی گیلانی کی رب مغفرت کرے،پاکستان پر ایمان یقین رکھنے والا،اس وطن کو ایسے چاہنے والا،اس جیسا کوئی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

”معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی نے” سلام علی گیلانی ”کی پوسٹ کرکے ان کی جدوجہد آزادی کو سراہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی نے ہم سے بہت سے بزرگ چھین لئے جنہوں نے عشروں تک اپنے کندھوں پر یہ بوجھ اٹھائے رکھااللہ ہمیں ان کی وراثت سنبھالنے کا حوصلہ دے،اللہ علی گیلانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

معروف حریت پسند رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پوسٹ کی ”ان کی بہادری اور صداقت ہمیشہ یادرہے گی”