اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا

ڈی پی او لکی پر ہاتھ ڈالنے کے جرم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

ویب ڈیسک :لکی مروت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پر ہاتھ ڈالنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے الزام لگایا ہے کہ نادرا آفس لکی مروت سٹی میں عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے جب ڈی پی او عمران خان موقع پر گئے تواسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے ڈی پی او کو بازو سے پکڑ کر اندرلے جانے کی کوشش کی ۔جس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا جاویدکو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا۔