اقوام متحدہ

افغانستان میں خوراک کا بحران سرپر کھڑا ہے،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک :اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو ایک ماہ کے اندر خوراک کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، جس سے تین میں سے ایک شخص بھوکا رہ سکتا ہے ۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کوآرڈینیٹررمیز الکباروف نے بتایا "انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آدھے سے زیادہ بچے پہلے ہی اگلے کھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں تقریبا 50 50 فیصد اور پیٹرول میں 75 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔زیادہ تر بین الاقوامی امداد بند ہونے کے ساتھ سرکاری خدمات سرانجام نہیں دی جا سکتیں ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال