molana-hamid-ul-haq

ٹی ٹی پی ہتھیار رکھ کر سیاسی جدوجہد کرے۔ مولانا حامدالحق

ویب ڈیسک : جمیعت علما اسلام (سمیع الحق) گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ہتھیار ڈال کر ہمارے ساتھ مل کرسیاسی جدوجہد کرے۔ پاکستان فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرے جبکہ پاکستان کی قومی قیادت کو بھی اب ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھےکہ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق مرحوم کی خواہش تھی کہ افغان جہاد رنگ لائے اور امن قائم ہو، افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں بہت زیادہ تھیں، افغانستان میں اب پاکستان اور اسلام دوست علما کرام بیٹھے ہیں۔ یہ اب وہ طالبان نہیں رہے جن کی دنیا میں تصویر کشی کی گئی ہے۔ دنیا کو طالبان کو وقت دینا چاییئے۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ
مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان آٹھ دس ماہ میں ایک پرامن افغانستان بنانے میں کامیاب ہوجائینگے۔ قومی حکومت قائم کرنا یا نہ کرنا طالبان کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کوئی اتنا سنگین مسلہ نہیں۔ ٹی ٹی پی ہتھیار رکھ کر ہمارے ساتھ سیاسی جدوجہد کرے۔