CORONA VIRUS SITUATION IN PAKISTAN

کورونا وائرس سے ملک میں مزید57 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 57 افرادجاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کیجانب سےجاری تازہ اعدادو شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھرمیں 3 ہزار787کوروناکیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکےمجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71ہزار 578ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ،بیرسٹر سیف

مزید پڑھیں:کوروناویکسینیشن کےلئے 30ستمبرکی نئی ڈیڈلائن

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 745کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.33فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کوروناکےباعث اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔