Bigg Boss winner Indian actor Siddharth Shukla has died

بگ باس 13 کےفاتح سدھارتھ شکلا چل بسے

ویب ڈیسک (ممبئی )بھارت کےرئیلیٹی شوبگ باس کےسیزن 13 کےفاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمرمیں اچانک دل کادورہ پڑنےکےباعث دنیاسےچل بسے۔

خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ہسپتال ذرائع نے کردی ہے۔

سدھارتھ شکلاکی اچانک موت کی خبرانکےمداحوں پربجلی بن کرگری ہےاورانکےچاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کےفنکار بھی صدمے میں ہیں۔

بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی۔بگ باس میں ان کی دوستی شہناز سے ہوئی جس نےبھارت سمیت پاکستان میں بھی لاکھوں مداحوں کےدل جیت لیے۔

سدھارتھ کی اچانک موت کے بعد پاکستان میں ان دونوں کے نام کا ہیش ٹیگ “سڈناز” ٹرینڈنگ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سائرہ بانو کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

سدھارتھ شُکلا بھارتی ٹی وی کےمقبول فنکارتھے۔

انہوں نے’بالکا ودھو‘ اور’دل سے دل تک ‘ سےشہرت حاصل کی اورانکاشماربھارتی ٹی وی کےمقبول ترین اداکاروں میں ہوتاتھا۔

سدھارتھ شرمانے’انڈیا گاٹ ٹیلینٹ ‘کی میزبانی بھی کی تھی جبکہ رئیلیٹی شوفیئرفیکٹرخطروں کےکھلاڑی 3 میں بھی فاتح قرارپائےتھے۔