Federal Minister for Information and Broadcasting Fawad Chaudhry

افغان طالبان پر اثرورسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نےسابق افغان صدراشرف غنی کوتجویزدی تھی کہ ملک میں الیکشن نہ کرائےجائیں لیکن اشرف غنی نےوزیراعظم کی یہ تجویزنہیں مانی۔

ان کاکہنا تھاکہ افغانستان میں حالات آج سب کےسامنےہیں،افغان معاملےمیں پاکستان کی تجاویز کوپہلے بھی نہیں سناگیا۔ پاکستان کی تجاویز کو سناجاتاتو حالات مختلف ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہ دہرائے۔ شاہ محمود قریشی

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کی لہر :پنجاب میں 9ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل

وفاقی وزیرفواد چوہدری کاکہناتھا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑچھاڑ کرنکل جائیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔ ہماراطالبان پراثرو رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ایئر پورٹ جلد کھل جائے۔

وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخل نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہےکہ ہم نے افغان بارڈر پر باڑ لگا لی ہے۔ چمن بارڈر پر آمد ورفت ہوتی رہتی ہے لیکن چمن سے لوگ آگے نہیں آتے۔

مزید پڑھیں:  حالیہ بارشوں کے دوران ریسکیو1122الرٹ،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

افغانستان میں جوتبدیلی ہوئی ہےاس میں کسی کاخون نہیں بہاہے جس کی وجہ سےابھی وہاں امن وامان قائم ہے۔ہماری کوشش ہے کہ افغان مہاجرین کو شہروں میں نہ آنے دیں بلکہ بارڈر پر ہی ان کےلئے انتظام کریں۔