Diagnosis of coronary syndrome in Saira Bano

سائرہ بانو میں کورونری سنڈروم کی تشخیص

ویب ڈیسک (ممبئی )بالی ووڈ کےمرحوم لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو جو کہ گزشتہ دنوں سے طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سےہسپتال میں داخل ہیں،اُنہیں کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق سائرہ بانو اس وقت ممبئی کےہندوجاہسپتال کےانتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرزکی زیرِنگرانی اُنکاعلاج جاری ہے۔

سائرہ بانو کو سانس لینےمیں دشواری،ہائی بلڈ پریشر اورہائی شوگر کے بعد 28 اگست کوہسپتال میں داخل کیاگیاتھاجس کےبعد اُن کےکچھ ٹیسٹ کیے گئےجن کی رپورٹس آگئی ہیں۔

ہندوجا ہسپتال کےایک ڈاکٹرنے بھارتی میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےبتایا کہ ’سائرہ بانو کےٹیسٹ کی رپورٹس کےمطابق اُنہیں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس بیماری میں دل کی شریانوں میں خون کےبہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے،دل کے پٹھوں کاحصہ ٹھیک طرح سے کام کرنےسےقاصرہوتا ہےیامرجاتا ہے۔

ڈاکٹر نےبتایا کہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمارکی موت کےبعد سے ڈپریشن سے بھی لڑ رہی ہیں، اُنہیں زیادہ نیند نہیں آتی ،وہ گھر جاناچاہتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے ھے۔