post-mortem report of Siddharth Shukla

سدھارتھ شُکلا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک(ممبئی)گزشتہ روز40 برس کی عمر میں دل کےدورے کےباعث انتقال کرجانےوالےبھارتی ٹی وی کےمعروف اداکارسدھارتھ شکلاکی پوسٹمارٹم رپورٹ منظرعام آگئی۔

ذرائع کےمطابق سدھارتھ شکلاکوگزشتہ روزاچانک پڑنےوالےدل کےدورے کےباعث فوراًممبئی کےکوپرہسپتال لےجایاگیا۔

اداکارکی بہن، بہنوئی، کزن اورتین دوست انہیں ایمبولینس میں ہسپتال لےکرپہنچےجہاں ڈاکٹر نےانہیں ہسپتال پہنچنےسے پہلےہی مردہ قراردے دیاتھا۔

ڈاکٹرزکےمطابق سدھارتھ کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوایعنی اداکار کی موت کسی سازش کانتیجہ نہیں تھی۔ سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔

مزید پڑھیے: بگ باس 13 کےفاتح سدھارتھ شکلا چل بسے

پولیس کےمطابق چونکہ نعش کوڈائریکٹ ہسپتال لایاگیا تھااسلیےڈبل چیک کیےجارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

اداکارکی فیملی نےبھی ابھی تک کسی قسم کےشک وشبہ کااظہارنہیں کیایہاں تک کہ پولیس نےبھی اس حوالےسےکسی پرشک نہیں کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔ ابھی تمام رپورٹس زیرالتوا ہیں اور کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

اداکار کی موت کےحوالے سےایک ہسٹوپیتھولوجی مطالعہ اور سی اے (کیمیکل تجزیاتی )رپورٹ اداکارکی ’’موت کی وجہ‘‘ پرروشنی ڈالےگی۔

سدھارتھ شکلاکےپوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیاگیاہےاورپولیس کےسامنےاداکارکی نعش کادوبارہ معائنہ کیاگیاچونکہ پولیس کوئی چانس نہیں لیناچاہتی تھی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا گزشتہ روز دل کےدورے کےباعث صرف 40 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

ہسپتال انتظامیہ کے طابق سدھارتھ شکلانےسونےسے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اوراس کے بعد وہ بیدار ہی نہیں ہوئے۔

بعد ازاں ہسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار سدھارتھ کی آخری رسومات آج دوپہر 12 بجے ادا کر دی گئیں ہیں۔