SINGER KIFAYAT SHAH BACHA

نامعلوم افرادکی فائرنگ سےنامورپشتو گلوکارجاں بحق

ویب ڈیسک (صوابی)معروف پشتو گلوکارکفایت شاہ باچہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق کفایت شاہ باچہ جمعہ کی نماز کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ باچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کفایت شاہ باچہ کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔