The children of the prime minister’s adviser were allegedly poisoned

وزیراعظم کےمشیر کےصاحبزادوں کومبینہ طورپرزہردےدیاگیا

ویب ڈیسک (لاہور):وزیر اعظم عمران خان کےمشیرجمشید اقبال چیمہ کےبچوں کومبینہ طورپرزہردےدیا گیاہے۔ بچوں کوفوری طورپرطبی امداد کےلیےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کےمشیربرائےزراعت فوڈسیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کےبچوں کونامعلوم افرادنےمبینہ طورپرزہردےدیا ہے۔

خاندانی ذرائع کاکہناہےکہ بچوں کی حالت غیرہونےپردوبیٹوں جنکی عمرسال سےکم بتائی جارہی ہےآرش اورآحل کونجی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نےبچوں کےمعدےکوواش کردیاہےجس کےبعد انکی حالت خطرےسےباہربتائی جارہی ہےپولیس نےمقدمہ درج کرکےگھرکےپانچ ملازمین کوحراست میں لےلیاہےاورتفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع

پولیس نےجمشید چیمہ کےدوبیٹوں کوزہردینےکےشبےمیں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں بچے آحل اور آرش کوہسپتال منتقل کیاگیاہے۔

پولیس کاکہناہےکہ مقدمہ جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں درج کیاگیاہے، یک سوسائٹی سےان کےگھرکے5 ملازمین کوحراست میں لیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں دہشتگردی واقعات کے لنکس افغانستان سے جا ملے

پولیس کاکہناہےکہ حراست میں لیےگئےملازمین میں خانساماں اورڈرائیورشامل ہیں،سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور، کوبھی حراست میں لیاگیا ہے،ملازمین سےمزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہےکہ مسرت اقبال چیمہ کوتین ماہ قبل وزیراعظم کا معاون خصوصی برائےزراعت فوڈ سیکیورٹی مقرر کیاگیاتھا۔