Taliban

نئی حکومت کےاعلان میں تاخیرنہیں ہوگی،طالبان

ویب ڈیسک (کابل)معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نےکہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کااعلان نہیں کیا،نئی حکومت کاجلداعلان کریں گےتاخیرنہیں ہوگی۔

سرکاری ٹی وی سےگفتگومیں انہوں نےبتایا کہ وادی پنجشیرکامغربی حصہ پہلےہی کنٹرول میں آچکاہےجبکہ اس وادی کےمشرقی علاقےبھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

یہ بھی پڑھیں:پنجشیرمذاکرات ناکام کیوں ہوئے ؟طالبان نے وجہ بتا دی

انہوں نےکہاکہ افغانستان کےبڑے ضلع پریان میں امن بحال کرچکے ہیں،وادی مجموعی طورپر طالبان کےسخت محاصرے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ کاپیسا کےراستے ضلع انابہ پربھی ہمارا کنٹرول ہے،مخالفین کو بھاری نقصان کا سامنا ہےجب کہ طالبان محفوظ ہیں۔