Mansehra: 5 killed in car accident

مانسہرہ:کارحادثہ میں ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (مانسہرہ)مانسہرہ قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کارکو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہری پور سے مانسہرہ آنے والی آلٹو کار ٹائر پھٹنے کے باعث روڈ کے ساتھ دیوار سے جا ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیں:چترال میں گاڑی کھائی میں جا گری ،2افراد جاں بحق

کارمیں سوار عادل ملک، اس کی پھوپھی مسمات (ش) پھوپھی کی 8 سالہ بیٹی، عادل ملک کی چار دن کی نومولود بچی اور گاڑی ڈرائیورعزیرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔